• news

رحیم یا ر خان میں رواں سال مختلف تنازعات پر115افراد  کی خود کشی

رحیم یارخان( بیورو رپورٹ) مختلف تنازعات  پر رواں سال 115افراد  کی خودکشیاںتفصیل کے مطابق رواں سال جنوری تادسمبر تک حاصل کیئے گئے اعداد وشمارکے مطابق ضلع بھر میں غربت،بیروزگاری، گھریلوناچاقی،جائیداد کے تنازعات پر ہونے والے جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوکر115افراد نے خودکشیاں کیں۔ خودکشی کرنیو الوں میں زیادہ ترتعداد خواتین کی شامل  ہیں۔ دوسرے نمبرپر نوجوان خودکشی کرنیوالوں میں شامل ہیں۔ خودکشی کرنے وا لوں میں سے 115افراد طبی امداد کے باوجود صحت یاب نہ ہوپائے اور دم توڑگئے۔ خودکشی کرنے والی زیادہ تر خواتین نے بے جوڑ رشتوں، پسند کی شادی نہ ہونے اورغربت کے باعث ہونے والے جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوکر اقدام خودکشی کیا۔ زیادہ ترحکومتی پابندی کے باوجو کالاپتھر کااستعمال کیا ،دوسرے نمبرپر سپرے اورتیسرے نمبرپر بھاری مقدار میں خواب آورگولیاں استعمال کی گئیں۔ اسی طرح خودکشی کرنے والے نوجوانوںنے جائیداد کی تقسیم میں حصہ نہ ملنے، تعلیم یافتہ ہونے کے باوجود مسلسل بیروزگاری اور حق تلفی کے باعث دلبرداشتہ ہوکر خودکشیاں کیں۔اسی طرح اعداد وشمار کے مطابق رواں سال سینکڑوں خواتین، نوجوان اورعمررسیدہ افراد نے اقدام خودکشی کیا جنہیں بروقت طبی امداد ملنے پردوبارہ زندگی مل گئی۔ 

ای پیپر-دی نیشن