• news

4 برسوں میں ریلوے نے 200 ارب کمائے، آپریشنل اخراجات میں نمایاں کمی

اسلام آباد (اے پی پی) ریلویز نے گزشتہ چار سالوں کے دوران تقریبا 200.33  ارب روپے کمائے جبکہ ریلویز کو منافع بخش ادارے میں تبدیل کرنے کے لیے آپریشنل اخراجات میں بھی نمایاں کمی لائی گئی۔ پاکستان ریلویز کے ایک اہلکارکے مطابق مالی سال2018 ء میں 49.576 ، 2018-19 ء میں54.514 ، 2019-20 ء میں 47.588  اور2020-21 ء میں48.652 ارب روپے کمائے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ کرونا وائرس کی وبا سے قبل ریلویز کے پورے نیٹ ورک پر لگ بھگ71 ٹرینیں چل رہی تھیں۔ وبا کی وجہ سے ٹرین آپریشن مارچ 2020 ء کو معطل کر دیا گیا۔ جس کے بعد مرحلہ وار انداز میں ٹرین آپریشنز کو بحال کیا جا رہا ہے۔ اب پورے نیٹ ورک پر 45 ٹرینیں چل رہی ہیں۔ لاہور اور راولپنڈی کے درمیان ریل کاریں اور ٹرینیں بحال کر دی گئی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن