پاکستان کا انٹرنیشنل اولیو کونسل کی رکنیت کے حصول کیلئے عمل کا آغاز کر دیا
اسلام آباد(نا مہ نگار) وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ کے ذرائع کے مطابق پاکستان نے بین الاقوامی ذیتوں کو نسل( انٹرنیشنل اولیو کونسل)کی رکنیت کے حصول کے لیے عمل کا آغاز کر دیاہے اور امید ہے کہ پاکستان جلد ہی انٹرنیشنل اولیو کونسل کا ممبر بن جائے گا کیونکہ ممبر شپ کے لیے عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ آئندہ اجلاس میں پاکستان انٹرنیشنل اولیو کونسل کا رکن بننے کے لیے مطلوبہ معیار پر پورا اترے گا۔ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل اولیو کونسل کا رکن بننے کے بعد پاکستان آئی او سی کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات بشمول ملک میں تیل نکالنے والے یونٹس کی تنصیب سے فائدہ اٹھا سکے گا۔ پاکستان کے ذیتون تیل کا معیار دنیا کے بہترین تیل میں سے ایک ہے۔ رکنیت ملنے کے بعد پاکستان کو تیلکی سرٹیفیکیشن ملے گی جس سے عالمی منڈی کا اعتماد جیتنے میں مدد ملے گی، رکنیت کی منظوری کے بعد کونسل پاکستان کو ہر سطح پر تعاون فراہم کرے گی اور پاکستان کے زیتون کے تیل اور اس کی مصنوعات کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانے میں کردار ادا کرے گی۔ اور زیتون کے تیل کی برآمد میں مدد کرے گی۔ انٹرنیشنل اولیو کونسل (IOC) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عبداللطیف غدیرا پاکستان آئل سیڈز ڈویلپمنٹ بورڈ (POSDB) کی درخواست پر پاکستان کا دورہ بھی کر چکے ہیں۔ عبداللطیف غدیرا نے اپنے دورے کے دوران کاشت کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہاتھا کہ سنٹر آف ایکسی لینس فار اولیو ریسرچ اینڈ ٹریننگ چکوال کو جدید ٹیکنالوجی میں مدد کے لیے انٹرنیشنل اولیو کونسل سے منسلک کیا جائے گا۔