• news

حکومت نے خیبر پی کے الیکشن میں غیرجانبدار رہ کر سیاست کو استحکام بخشا: فردوس عاشق

سیالکوٹ(نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) پی ٹی آئی کی مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا اعزاز ہے کہ انہوں نے ضمنی کے پی کے اور بلدیاتی الیکشن میں غیر جانبدار رہتے ہوئے ملکی سیاست کو استحکام بخشا ہے جبکہ ماضی میں یہ روایت قائم تھی کہ برسراقتدار حکمران ہی الیکشن جیتتے تھے۔ انہوں نے وزیر اعظم کے وژن اختیارات کی نچلی سطح پر اختیارات کی منتقلی کوخراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم کے معاون خصوصی امور نوجواناں عثمان ڈار، پی ٹی آئی عمر ڈار کے بھانجے کی وفات پر فاتحہ خوانی کرنے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی تحصیل صدر چوہدری منور راں، الحاج میاں شاہد اور دیگر کارکن موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن