• news

 2021میںاب تک ایک ارب سے زائد درخت لگائے گئے، امین اسلم

اسلام آباد(خبر نگار)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ ٹین بلین ٹری سونامی پراجیکٹ کے تحت2023تک ساڑھے تین ارب درخت لگانے کا ہدف پورا کیا جائے گا، 2021میںاب تک ایک ارب سے زائد درخت لگائے گئے ہیں،بلین ٹری منصوبوں پر خرچ کیے گئے اربوں کے فوائد ملک کو قدرتی ماحول کے تحفظ اور گرین پاکستان کی صورت ملیں گے،ٹین بلین ٹری پراجیکٹ دنیا میں پاکستان کی پہچان بن گیا ہے۔ انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر(آئی یو سی این)کے زیر اہتمام ٹین بلین ٹری پراجیکٹ سائٹس کے ایکسپوژرر وزٹ کرنے والے وفد اور میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی نے کہا کہ ایکو ٹورازم کے فروغ کیلئے شنکیاری اور بالاکوٹ کے مقام پرپچاس کلومیٹرکے قریب سوسالہ قدیم منرو ٹریک کو بحال کیا جارہا ہے،پہاڑی علاقے سے برف ہٹتے ہی وزیراعظم عمران خان اس پراجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح کرینگے ۔

ای پیپر-دی نیشن