• news

مکڑوال: کوئلہ کان کی چھت گر گئی 2 مزدور بھائی جاں بحق

میانوالی+ داؤد خیل (نامہ نگاران) مکڑوال کے علاقہ خٹکیارہ ملاخیل پی سی ون کول مائن میں مائن کی چھت گرنے سے دو مزدور نیچے دب کر جاں بحق ہو گئے۔ دونوں حقیقی بھائی تھے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 40 سالہ گل خان اور 53 سالہ زرخان  شامل ہیں۔ یاد رہے کہ ناقص سیفٹی انتطامات اور طبی امداد کی سہولتیں نہ ہونے کی وجہ سے ہر سال سینکڑوں مزدور لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔ مائنز میں طبی امداد کی سہولت بروقت نہ ملنے کی وجہ سے دونوں مزدور زندگی کی بازی ہار گئے۔

ای پیپر-دی نیشن