• news

 عوام کے حقوق کا تحفظ ہی ہماری سیاست کا محور ہے، فیاض الحسن چوہان 

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت اور انکے حقوق کا تحفظ ہی تحریک انصاف کی سیاست کا محور ہے، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں مشکلات حالات کا جوانمردی اور حوصلے سے سامنا کیا ہے اور ملک کو درست سمت پر گامزن کیا ہے۔یہ بات انہوں نے اپنے حلقہ میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے اور ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرتے ہوئے کی۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مشکل معاشی حالات کے باوجود بھی عوام کی فلاح کے مختلف منصوبوں کو جاری اور مکمل کیا اور یہی ہماری سیاسی ذمہ داری ہے جسے بھر پور انداز میں نبھایا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن