• news

سرگودھا: ہڑتال ختم ہونے کے ساتھ کھاد کا بحران دوبارہ شروع

سرگودھا (نمائندہ خصوصی) سرگودھا میں کھاد ڈیلر ایسویسی کی 8 روز سے جاری ہڑتال کے ختم ہونے کے ساتھ ہی کھاد کا بحران سر اٹھانے لگا اور کھاد کی قطاروں میں فروخت شروع ہوگئی۔ سرگودھا میں کھاد ڈیلرز کی 8 روز سے جاری ہڑتال ختم ہونے کے ساتھ ہی یوریا کھاد کی قلت نے سر اٹھا لیا۔ جس میں کھاد کی قطاروں میں فروخت کا سلسلہ جاری ہے اور کسانوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ جو دن بھر قطار میں اپنی باری کے انتظار میں رہتے ہیں۔ باری نہ آنے پر گھروں کو مایوس لوٹ جاتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن