جوہری مذاکرات کی ناکامی پریورینیم 60فی صد سے زیادہ افزودہ نہیں ہوگا:ایران
تہران (این این آئی)ایران کی جوہری ایجنسی کے سربراہ نے کہا ہے کہ اگر ویانا میں جوہری مذاکرات ناکام ہوجاتے ہیں توملک کا یورینیم کو 60 فی صد سے زیادہ افزودہ کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایران کی جوہری توانائی تنظیم کے ڈائریکٹر محمد اسلامی نے کہا کہ افزودگی کی سطح ملک کی ضروریات سے عین مطابق ہے۔انھوں نے کہا کہ یورینیم کی افزودگی سے متعلق ہمارے اہداف ہماری صنعتی اور پیداواری ضروریات کو پورا کر رہے ہیں ۔