• news

بسوں نے 3موٹر سائیکل سوار کچل ڈالے، خاتون سمیت5افراد جاں بحق

رحیم یارخان،ہارون آباد،چنی گوٹھ(کرائم رپورٹر،نامہ نگار، خبرنگار)قومی شاہراہ پر مسافر بسوں نے3 موٹرسائیکل سوار کچل ڈالے،خاتون سمیت5افراد جاں بحق،4 زخمی تفصیل کے مطابق قومی شاہراہ پر فتح پورپنجابیاں کے نزدیک صادق آباد سے فیصل آباد جانیوالی مسافر بس نے موٹرسائیکل سوار کچل ڈالے جس کے نتیجہ میں بدلی شریف کارہائشی28سالہ عاشق حسین اورمحلہ پنواراں کارہائشی35سالہ محمد آصف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑگئے۔ جبکہ حبیب کالونی کا رہائشی55سالہ ذوالفقارعلی موٹرسائیکلوں کے تصادم میں شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کیا جہاں ذوالفقار طبی دم توڑگیا۔ تیسراحادثہ میں قومی شاہراہ پر بارش کے باعث  پھلسن کے باعث کنٹینر،منی ٹرک اورشہ زور ویگن آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں کبیروالاکارہائشی27سالہ علی حسن ودیگرزخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔ہارون آبادسے نامہ نگار کے مطابق قینچی موڑ بائی پاس کے قریب اسلام آباد سے ہارون آباد آنے والی تیز رفتار مسافر بس نے نواحی گاوں 19 تھری آر سے آنے والے موٹر سائیکل سوار 22 سالہ اسد خلیل کو ٹکر ماردی جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاںبحق ہو گیا۔ چنی گوٹھ سے خبرنگارکے مطابق 49ڈی این بی کا رہائشیموٹر سائیکل محمد طارق ،شرم بی بی اور امیراں بی بی کے ہمراہ  چاچڑاں درہ کے نزدیک یوٹرن لینے والے ٹرک کی زد میں آگئے جس کے نتیجے میں امیراں بی بی ٹائروں کی زد میں اکر کچلی گئی اور موقع پے دم توڑ گئی جبکہ محمد طارق اور شرم بی بی معجزانہ محفوظ رہے ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

ای پیپر-دی نیشن