جرمنی میں کرونا وائرس کے دوران گھریلو تشدد کے واقعات میں اضافہ
برلن (اے پی پی)ماہرین نے کہا کہ جرمنی میں کرونا کے دوران گھریلو تشدد کے واقعات میں واضح اضافہ ہوا ہے۔ جرمن ادارے وائسر رنگ کیمطابق مختلف وجوہات کیساتھ کووڈ -19 کی عالمی وبا اور پابندیاں ایسے واقعات کی شرح میں اضافے کا باعث بنیں، کرونا لاک ڈاؤن میں انہیں موصول ہونیوالی شکایات میں بھی اضافہ ہو گیا۔
رواں سال اس گروپ نے 3 ہزار 350افراد کو آن لائن مشاورت فراہم کی، ڈومیسٹک وائلنس کے شکار ان افراد کی تعداد گزشتہ دو برسوں کے مقابلے میں دو گنا ہے۔
جرمنی/ گھریلو تشدد اضافہ