• news

 موسم گرما میں فرنس آئل کی قلت کا سامنا کرنا پڑا : حماد اظہر

اسلام آباد(نا مہ نگار)وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ ریفائنریز کو فرنس آئل کی پیداوار سے شفٹ کرنے کیلئے نئی ریفائنری پالیسی کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ موسم گرما میں فرنس آئل کی قلت کا سامنا کرنا پڑا ،ڈیموں میں کم پانی کے باعث فرنس آئل والے پلانٹس زیادہ چلائے گئے ،موسم گرما میں گزشتہ سال کی نسبت فرنس آئل کی کھپت 116فیصد زیادہ رہی جبکہ موسم سرما کیلئے دو لاکھ ٹن فرنس آئل درآمد کیا گیا ۔حماد اظہر کا کہنا تھا کہ نومبراور دسمبر میں ایل این جی کارگوز آنے سے فرنس آئل پلانٹس نہیں چلائے گئے ،نہروں کی بندش کے باعث فرنس آئل والے پلانٹس چلائے جارہے ہیں ،آئندہ چند روز میں فرنس آئل کی کھپت تیرہ ہزار میٹرک ٹن یومیہ ہوجائے گی ۔ 
 حماد اظہر

ای پیپر-دی نیشن