• news

متعدد وارداتیں، شہری قیمتی اشیا سے محروم، شالیمارمیں 6 لاکھ روپے کا ڈاکہ

لاہور (نامہ نگار) شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور دیگرسامان لوٹ لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گھروں اور دیگر ڈکیتی کی وارداتوں میں ڈاکوؤں نے شالیمارکے علاقے میں 6 لاکھ 35 ہزار، جوہر ٹاؤن میں ساڑھے 3 لاکھ روپے، مصطفیٰ آباد میں 4 لاکھ، اقبال ٹاؤن ڈھائی لاکھ روپے، شادباغ میں دکان سے 2 لاکھ، مصری شاہ میں سوا لاکھ روپے، لاری اڈا میں ایک لاکھ، مزنگ میں 70 ہزار، ٹاؤن شپ سے 60 ہزار، شاہدرہ میں 40 ہزار، سبزہ زار میں 20 ہزار، ماڈل ٹاؤن سے 10 ہزار، مسلم ٹاؤن سے 7 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ لیا ہے۔ چوروں نے چوہنگ کے علاقے سے 4 لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان چوری کر لیا ہے۔ چوروں نے جنوبی چھاؤنی،گرین ٹاؤن، نصیر آباد کے علاقوں سے 3 گاڑیاں، مصری شاہ سے رکشہ جبکہ شیرا کوٹ، گلشن اقبال، کاہنہ، کوٹ لکھپت، فیصل ٹاؤن اور گجر پورہ کے علاقوں سے 7 موٹر سائیکلیں چوری کر لی ہیں۔
ڈاکے

ای پیپر-دی نیشن