• news

پنجاب کے بلدیاتی الیکشن میں علماء کونسل کا کردار اہم ہوگا: طاہر اشرفی

لاہور، فیصل آباد (خصوصی نامہ نگار، نمائندہ خصوصی) چیئرمین پاکستان علماء کونسل و نمائندہ خصوصی وزیر اعظم پاکستان برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے عدم برداشت کے رویوں سے پاکستان اور اسلام کو نقصان ہو رہا ہے۔ محترم چیف جسٹس سے گذارش ہے کہ سانحہ سیالکوٹ سمیت توہین رسالت و توہین مذہب کے تمام مقدمات کا فوری ٹرائل کرنے کا حکم دیں۔ عوام الناس میں غیر یقینی کیفیت کو ختم کرنے کیلئے تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ اسلامی تعاون تنظیم وزراء  خارجہ کا ہنگامی اجلاس پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔ توہین ناموس رسالت کے معاملہ پر روسی صدر کا بیان مسلمانوں کے جذبات کی ترجمانی ہے۔ ملک بھر میں علماء  و مشائخ کنونشنز کر رہے ہیں ، بلدیاتی الیکشن میں پنجاب میں پاکستان علماء کونسل کا کردار اہم ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد میں علماء  و مشائخ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ ملک میں ذاتی اور سیاسی مفادات کیلئے فتویٰ بازی اور مذہب کو استعمال کرنے کے خاتمے کیلئے علماء کو سربکف ہونا ہو گا۔ مارچ میں او آئی سی وزراء  خارجہ کا معمول کا اجلا س کشمیر اور فلسطین کے مسئلہ پر نوید صبح ہو گا، ہم کل بھی مظلوم فلسطینیوں اور کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے آج بھی ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
طاہر اشرفی

ای پیپر-دی نیشن