سرحدی کشیدگی کے باوجود چین، بھارت تجارت 100 ارب ڈالر سے زائد
بیجنگ (بی بی سی) انڈیا اور چین کے تعلقات میں اتار چڑھاؤ کے درمیان ایک ایسی خبر سامنے آئی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس خطے میں دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات مزید گہرے ہوتے جا رہے ہیں۔ رواں برس باہمی تجارت 100 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی۔ انڈین خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق یہ دوطرفہ تجارت جو سنہ 2001ء میں 1.83 ارب امریکی ڈالرز تھی وہ رواں سال کے 11 ماہ میں بڑھ کر 100 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ یہ دونوں ممالک کے کاروبار کے لیے ایک بڑا موقع ہے کیونکہ دونوں ممالک نے اپنی تجارت کے لیے تعلقات کو بہتر کیا ہے۔
انڈیا چین تجارت