سیکرٹری جنرل اسد عمر پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹریٹ پہنچ گئے
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)بطور مرکزی سیکرٹری جنرل نامزدگی کے بعد وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹیریٹ پہنچے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل تحریک انصاف عامر محمود کیانی بھی ان کے ہمراہ تھے جہاں انہوں نے تحریک انصاف کے مرکزی و صوبائی قائدین کے اہم اجلاس کی صدارت کی وزیر دفاع و صدر خیبر پختونخوا پرویز خٹک، وزیر بحری امور و صدر سندھ علی حیدر زیدی بھی شریک تھے وفاقی وزیر تعلیم و صدر پنجاب شفقت محمود اور وزیر صنعت و پیداوار و صدر جنوبی پنجاب مخدوم خسرو بختیار، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی و صدر تحریک انصاف بلوچستان قاسم خان سوری بھی اجلاس میں شریک تھے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کی تنظیمِ نو اور آئین سازی کے حوالے سے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر تحریک انصاف کی تنظیمی حکمت عملی اور آئندہ کے لائحہ عمل کے خدوخال پر بھی بات چیت کی گئیمرکزی و صوبائی تنظیموں کے خاکے اور انکی تشکیل کے لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال ہوااسد عمر نے کہا کہ تحریک انصاف وفاقِ پاکستان کی مقبول اور مثر ترین سیاسی قوت ہیاس کا کارکن غیر معمولی سیاسی شعور اور قومی تعمیر کے جذبے سے سرشار ہے مرکز سے مقام تک ہر سطح پر جماعت کو منظم، کارکنان کو متحرک کریں گے جھوٹ اور جعل سازی کو سیاسی ہتھیار کے طور پر برتنے والوں کا حقیقی عوامی مقبولیت سے مقابلہ کریں گے، اسدعمر نے کہا کہ سیاسی جغادریوں کی ساری غلط فہمیاں مٹائیں گے اور قوم کو ان کی سازش و فساد سے نجات دلوائیں گے