• news

جمہوریت کی بالادستی کیلئے بے نظیر کے عزم کو کبھی نہیں بھولا: نواز شریف 

لندن (نوائے وقت رپورٹ) نواز شریف نے شہید بے نظیر بھٹو کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو کی اچانک اور المناک موت کو کبھی نہیں بھولا۔ بے نظیر بھٹو شہید کی جمہوریت‘ سول بالادستی کے  عزم کو کبھی نہیں بھولا۔ میں پاکستان کے حقیقی جمہوریت بننے تک جدوجہد جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہوں۔ اللہ تعالیٰ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو جوار رحمت میں جگہ دے۔ مریم نواز نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو کی جس دن شہادت ہوئی وہ المناک دن تھا۔ محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے دن اس طرح دکھ محسوس ہوا جیسے ہمارے گھر کے فرد کا انتقال ہوا ہو۔ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی پر ان کیلئے ڈھیر ساری دعائیں۔ حمزہ شہباز شریف نے  کہا کہ وہ  بے نظیر بھٹو کے یوم شہادت پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ شہید محترمہ کی ملک میں جمہوریت کے حوالے سے گرانقدر خدمات ہیں اور اس سانحہ کے سبب پاکستان ایک جمہوری رہنما سے محروم ہو گیا تھا۔  پاکستان کا مستقبل جمہوریت کی مضبوطی، مخاصمت کے ماحول کے خاتمے اور باہمی مشاورت میں ہی پنہاں ہے اور اس لئے وہ امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں  محترمہ بے نظیر بھٹو اور میاں نواز شریف کے درمیان دستخط کئے جانے والے چارٹر آف ڈیموکریسی پر اس کی روح کے مطابق عمل کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن