کامن ویلتھ گیمز کوئنز بیٹن ریلے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے حوالے
لاہور(سپورٹس رپورٹر)برمنگھم میں ہونیوالے کامن ویلتھ گیمز کی کوئنز بیٹن ریلے پاکستان پہنچ گئی، کراچی میں برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر مارٹن ڈائوسن نے بیٹن باضابطہ طور پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشین کے حوالے کی۔ اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عارف حسن نے کہا کہ کوئنز بیٹن ریلے کا پاکستان آنا خوشی کی بات ہے، یہ پاکستان سپورٹس کیلئے بڑا دن ہے۔برطانیہ کے ڈپٹی ہائی کمشنر مارٹن ڈائوسن نے کہا کہ وہ بیٹن ریلے کے پاکستان آنے پر خوش ہیں، امید ہے اگلے دو روز اچھے ایونٹس ہوں گے۔کامن ویلتھ گیمز کی کوئنز بیٹن عارف حسن نے وصول کرنے کے بعد جہانگیر خان کے حوالے کیا، پھر حسن سردار، رشید الحسن، کلثوم ہزارا، مہر اللہ، ارشد حسین اور بہرام آواری نے بیٹن کو تھاما۔ پاکستان کے سپیشل اور پیرا اتھلیٹ بھی موجود تھے۔کراچی میں بیٹن تین دن موجود رہے گی، کوئنز بیٹن ریلے آج صبح سندھ مدرستہ الاسلام لے جائی جائے گی جس کے بعد دوپہر ایک بجے مزار قائد اعظم لے جایا جائیگا۔کل بیٹن ریلے کراچی کے ایک مقامی سکول اور لیاری کے ایک پارک لے جائی جائیگی۔