قومی کرکٹرعابد علی کاری ہیب شروع
لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹرعابد علی نے ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد ری ہیب شروع کردیا۔ ورزش کرتے ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کی اور کہا کہ شکر ہے اب میں مومنٹم میں واپس آ رہا ہوں۔ڈاکٹرز کے ہدایات کے مطابق ری ہیب شروع کر دیا ہے۔ فیملی ‘دوستوں اور فینز کی سپورٹ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں ضرور جلد صحت یاب ہو جاؤنگا۔انہوں نے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔