• news

پہلا دورہ ناقابل فراموش تجربہ ‘پھر پاکستان جانے کا منتظر ہوں: شائی ہوپ

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شائی ہوپ  نے دورہ پاکستان کے حوالے سے  پیغام  میں کہا کہ میرا پہلا پاکستان کا دورہ ایک ناقابل فراموش تجربہ ہے،  یہ ایک ناخوشگوار بات ہے کہ چیزوں کا اختتام اچھا نہیں ہوا۔ اگر موقع ملتا ہے تو میں یقینی طور پر پاکستان واپسی کا منتظر ہوں، شکریہ پاکستان۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز جون 2022 ء تک ملتوی کی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن