بلوچستان کابینہ کے 3 وزراء کو سینئر وزیر کا درجہ دے دیا گیا
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان کی صوبائی کابینہ کے تین وزراء کو سینئر وزیر کا درجہ دیدیا گیا۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ظہور بلیدی‘ وزیر ایس اینڈ جی اے ڈی نوابزادہ طارق مگسی اور وزیر خزانہ نور محمد دمڑ سینئر وزیر ہوں گے۔ اس سے قبل صوبائی وزیر بلدیاتی سردار صلاح بھوتانی سینئر وزیر ہیں۔