کندیاں: غیر قانونی طور پر پاکستان داخل ہونے والے 3 افغان باشندے گرفتار
کندیاں (نامہ نگار) غیرقانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے والے 3 افغان باشندوں کو کندیاں پولیس نے دھر لیا۔ گذشتہ روز کندیاں پولیس نے چشمہ چیک پوسٹ پر چیکنگ کے غرض سے خیبرپی کے سے آنے والی مسافر بس کو روکا اور مشکوک جان کر چیک کرنے پر 3 افراد عمران، آصف، احمد اللہ کو گرفتار کر لیا۔ جن سے افغانستانی کرنسی کے ساتھ ساتھ افغان کارڈ بھی برآمد ہوئے۔ عمران کے پاسپورٹ پر لگا ویزا کی میعاد ختم۔ آصف کے پاسپورٹ پر ویزا نہ لگا ہوا تھا ۔جبکہ احمداللہ بغیر پاسپورٹ کے پاکستان میں غیرقانونی طور پر داخل ہوا۔ کندیاں پولیس نے تینوں افغان باشندوں کو حراست میں لیکر فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔