اکاؤنٹ خسارہ بڑھا‘ ترسیلات زر‘ آمدن‘ سرمایہ کاری میں کمی: وزارت خزانہ وزارت خزانہ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزارت خزانہ نے ملکی معیشت پر ماہانہ آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی۔ ترسیلات زر‘ نان ٹیکس آمدن‘ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی ریکارڈ کی گئی برآمدات سمیت درآمدات محصولات اور بڑی ۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 7.1 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ہوا۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا 5.3 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 12.3 فیصد کمی سے 797.7 ملین ڈالر ہے۔ زرمبادلہ ذخائر دسمبر کے تیسرے ہفتے تک 23.868 ارب ڈالر ہو گئے۔ سٹیٹ بنک 17 ارب 51 کروڑ ڈالر کمرشل بنکوں کے ذخائر 6.45 ارب ڈالر پر گئے۔ چار ماہ میں ٹیکس ریونیو 8.36 فیصد اضافے سے 2319.1 ارب روپے رہا۔ نومبر میں مہنگائی کی شرح 11.5 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ پانچ ماہ میں مہنگائی کی سالانہ شرح 9.3 فیصد رہی۔