اترپردیش‘ انتہا پسند ہندوؤں کی پرتشدد کارروائی‘ مسلمان کی دکان بند کرا دی
مراد آباد (اے پی پی) ہندو انتہا پسندوں نے بی جے پی اور آر ایس ایس کے زیر اقتدار بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک مسلمان شخص کی دکان میں توڑ پھوڑ کی اور اس کودکان بند کرنے پر مجبورکیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ریاست کے ضلع مراد آباد کے علاقے مجولہ میں نیو سائی جوس سنٹر کے نام سے دکان گزشتہ15 سال سے موجود ہے۔ ہندو انتہا پسندوں نے انہوں نے آئوٹ لیٹ کے نام نیو سائی جوس سینٹر پر اعتراض کیا۔ ہندو انتہا پسند تنظیم بجرنگ دل نے دعوی کیا کہ سائی بابا ایک ہندو دیوتا ہے اور مسلمان مالک کو اس کا نام تبدیل کرنا چاہیے۔ انہوں نے اس کے مالک کو تھپڑ مارے ۔