وجیہہ سواتی کی میت منتقلی ،آر پی اوراولپنڈی سے امریکی سفارتخانے کی ٹیم کی ملاقات
راولپنڈی (عزیز علوی)ریجنل پولیس افسر راولپنڈی اشفاق احمد خان سے امریکی سفارتخانے کی ٹیم نے ملاقات کی اور امیریکن شہریت رکھنے والی وجیہہ فاروق سواتی کی میت امریکہ منتقل کرنے کیلئے قانونی پہلوئوں اور تیاریوں پر بات چیت کی ٹیم کو بتایا گیا کہ قانون کے مطابق ورثاء کو میت دی جائے گی آگے ان کی مرضی ہے وہ کہاں تدفین کرتے ہیں وجیہہ فاروق سواتی کو ّاس کے سابق شوہر رضوان حبیب نے مبینہ طور پرتیز دھار آلے سے قتل کردیا تھا ۔سی پی او ساجد کیانی نے نوائے وقت کو بتایا کہ 28 سالہ ملزم رضوان حبیب نے تفتیش میں بتایا ہے کہ وہ پراپرٹی کا بزنس کرتا ہے مقتولہ وجیہہ سواتی اسے رقم بھی بھجواتی تھیں۔ ملزم کی ظاہری مالی حالت اور زیر استعمال قیمتی گاڑیوں کے بارے میں بھی پولیس مصروف تفتیش ہے ملزم رضوان حبیب انجینئر بھی ہے لیکن وہ اس حوالے سے کوئی کام نہیں کرتا تھامقتولہ کے کافی پیسے بھی اس کے پاس تھے ایف آئی آر میں مقتولہ وجیہہ سواتی کے بڑے بیٹے نے پولیس کو بتایا کہ میری والدہ اپنے سابق شوہر رضوان حبیب سے اپنی جائیداد سمیت دیگر امور نمٹانے امریکہ سے پاکستان آئی تھیں جنہیں وہ ائرپورٹ سے سیدھا گھر لے گیا تھا ۔