شریف برادران کا سب سے بڑا کاروبار کرپشن رہا: شہباز گل
اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان ومعاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ شریف برادران کا سب سے بڑا کاروبار کرپشن رہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے ہوتے ہوئے آپ کا یہ کاروبار ٹھپ رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہباز شریف کے بیان پر ردعمل میں کیا۔ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر پچھلے4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں۔ شہبازشریف مان رہے ہیں کہ 7 ارب سے25 ارب ڈالر تک پہنچانا حکومت کا کمال ہے۔ معیشت کا تیہ پانچہ کرنے والے نااہل مگرمچھ کے آنسو بہانے میں مصروف ہیں۔ گزشتہ تین برس میں معیشت کی خرابی کا جعلی بیانیہ پھیلایا گیا۔