• news

اعظم سواتی سے افغان ناظم الامور کی ملاقات‘ ٹرانس ریلوے منصوبہ پر تبادلہ خیال 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی سے افغان ناظم الامور سردار احمد شکیب نے ملاقات کی۔ وزارت ریلویز اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں ٹرانس افغان ریلوے منصوبے میں پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اعظم سواتی نے ٹرانس افغان ریلوے پروجیکٹ میں پیشرفت کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ افغان ناظم الامور نے علاقائی رابطوں کو بہتر بنانے کیلئے پاکستان کے عزم کو سراہا۔ فریقین نے منصوبے کے سنگ میل پر ڈیٹا کے تبادلے کیلئے فوکل پرنسز کی نامزدگی پر اتفاق کیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن