بلدیاتی اداروں کی بحالی‘ حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلوں سے کھلواڑ کیا: احسن اقبال
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے بلدیاتی اداروں کی بحالی پر سپریم کورٹ کے فیصلوں سے کھلواڑ کیا جو سیاہ باب ہے۔ پنجاب حکومت نے سات ماہ تک عدالتی حکم پر عمل نہیں کیا۔ دو ہزار سے زائد بلدیاتی نمائندے انصاف کے منتظر ہیں۔ حکومتیں مرضی چلائیں گی تو جمہوریت قائم نہیں ہو سکتی۔