بلاو ل کی گڑھی خدا بخش میں شہدائے جمہوریت کے مزارات پرحاضری
لاڑکانہ(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے منگل کی صبح گڑھی خدا بخش میں شہدائے جمہوریت کے مزارات پرخاضری دی۔انہوں نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو ،شہید ذوالفقار علی بھٹو،شہید میر شاہنواز بھٹو اور شہید میر مرتضی بھٹو کے مزارات پر پھول چڑھائے ۔بلاول بھٹوزرداری نے جمہوریت کے لئے اپنی زندگیاں قربان کرنے والے تمام شہدائے جمہوریت کو خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے شہدائے جمہوریت کے مزارات پر ملکی سلامتی اور وطنِ عزیز میں جمہوریت کی بالادستی کے لئے دعائیں کیں۔