• news

امریکہ‘ خام تیل کے نرخوں میں 3 فیصد اضافہ

نیویارک (اے پی پی) امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں3 فیصد کے قریب اضافہ ہوا۔ جس کی وجہ اومیکرون کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باوجود تیل کی عالمی طلب کم متاثر ہونے کا امکان ہے۔ نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے وقفے کے قریب نرخ2.55   ڈالر یعنی 3.4 فیصد بڑھ کر78.69   ڈالر فی بیرل رہے۔ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے1.85  ڈالر یعنی 2.5 فیصد اضافے کے ساتھ 75.64 ڈالر فی بیرل طے پائے۔

ای پیپر-دی نیشن