وفاق کانو از شریف کے ضمانتی شہباز شریف کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وفاقی حکومت نے کرپشن کے مقدمات میں سزا یافتہ اور ضمانت پر رہائی پانے والے میاں نواز شریف کے سابق وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے تحریری بیان حلفی عدالت میں جمع کروانے کے باوجود وطن واپس نہ آنے پر نواز شریف کے ضمانتی میاں شہباز شریف کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت میاں نواز شریف کے ضمانتی میاں شہباز شریف کے خلاف لاہور لائیکورٹ سے رجوع کرے گی جہاں عدالت سے یہ استدعا کی جائے گی کہ میاں نواز شریف بیمار ہیں نہ ہی لندن میں ان کا علاج ہو رہا ہے، ان کے ضمانتی میاں شہباز شریف کو عدالت میں بیان حلفی جمع کروائے 25 ماہ گزر چکے ہیں لیکن وہ تاحال نواز شریف کو واپس لانے میں کامیاب نہیں ہوئے، عدالت سے استدعا کی جائے گی کہ شہباز شریف نے بیان حلفی دیا تھا کہ وہ اپنے بھائی کا علاج مکمل ہونے کے بعد انہیں وطن واپس لانے کے پابند ہوں گے، اس پر عمل درآمد کرنے میں ناکام رہے ہیں لہذا عدالت شہباز شریف کو اپنے بھائی کو واپس لانے کا پابند بنائے اور اگر شہباز شریف اپنے بیان حلفی کے مطابق نواز شریف کو واپس لانے میں ناکام ہو جاتے ہیں تو ان کے خلاف جھوٹا بیان حلفی عدالت میں جمع کروانے کے جرم میں توہین عدالت کی کارروائی کی جائے اور انہیں جیل بجھوایا جائے۔