• news

لوکل گورنمنٹ بل کی متفقہ منظوری کے مثبت اثرات مرتب ہونگے: پرویز الٰہی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے وفاقی وزیر تعلیم  شفقت محمود کی اسمبلی چیمبر میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال، حکومتی اتحاد اور موجودہ لوکل گورنمنٹ بل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔  پرویزالٰہی نے شفقت محمود کو پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کا صدر بننے پر مبارکباد بھی دی۔  پرویزالٰہی نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ بل اتفاق رائے سے پاس ہو گا تو اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے، لوکل گورنمنٹ بل پر اسمبلی کی لارجر کمیٹی بنا دی گئی ہے جس میں پیپلز پارٹی، ن لیگ سمیت تمام پارلیمانی جماعتیں شامل ہیں، صوبائی وزیر میاں محمود الرشید لوکل گورنمنٹ بل کے حوالے سے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس موقع پر سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی اور ڈی جی پارلیمانی امور عنایت اللہ لک بھی موجود تھے۔ 

ای پیپر-دی نیشن