• news

بائیومیٹرک رجسٹریشن ،ٹرانسفر جدید اچھوتا منصوبہ :صوبائی وزیر ایکسائز

لاہور(نامہ نگار)صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈنارکوٹکس کنٹرول حافظ ممتاز احمد نے کہا ہے کہ گاڑیوں کی بائیومیٹرک رجسٹریشن اورٹرانسفر محکمہ ایکسائز پنجاب کا جدید اچھوتا منصوبہ ہے اور بائیومیٹرک سسٹم کیلئے نادرسے معاہدہ محکمہ ایکسائز کی بے مثال کامیا بی ہے۔ اپنے ایک بیان میں حافظ ممتاز احمد نے کہا ہے کہ محکمہ ایکسائز بائیومیٹرک سسٹم کو عملی تعبیر دے رہا ہے اور محکمہ ایکسائز نادرا کے ساتھ کل معاہدہ کرنے جا رہا ہے۔محکمہ ایکسائز نے وہ سہولیات دیں جو عوام کا خواب تھا ۔ عوام گھر بیٹھے محکمہ ایکسائز کی سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں۔ کرپٹ اپوزیشن کی بے وقت کی راگنی اپنی موت آپ مرچکی ہے ۔ جن کا مقصد لوٹ مار بچانا ہو، قوم ایسے منافقین کا ساتھ کیوں دیں گے۔ اپوزیشن نے جمہوری سیاست کی بجائے بدمعاشی اور لوٹ مار کی سیاست کی ۔ قوم ان بوسیدہ اور مطلب پرست چہروں کو پہچان چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن