فیروز والہ : 4وکلا ء کے چیمبرز میں چوری ‘ لاکھوں کی وارداتیں
فیروز والہ ( نامہ نگار) کچہری فیروزوالہ میں تالے توڑ چوروں کے گروہ نے چار وکلاء کے چیمبرز کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کے کمپیوٹر لیپ ٹاپ کمپیوٹر سی پی او اور دیگر قیمتی سامان چوری کر کے لے گئے اس ضمن میں شہباز احمد بھٹی ایڈووکیٹ اعجاز احمد اللہ ایڈوکیٹ عطاء اللہ نور ایڈوکیٹ نے پولیس کو واقعہ کی اطلاع کر دی۔ وکلاء کے مطابق کچہری فروزوالہ میں سکیورٹی کے انتظامات بہتر نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز وکلا کے چیمبرز کے تالے توڑ کر چوری کی وارداتیں ہو رہی ہیں ۔کوٹ عبدالمالک کے قریب ڈاکو کباڑیہ کی دکان میں داخل ہوکرمالک اصغر علی کو جان سے مارنے کی دھمکی دے کر ایک لاکھ 60ہزار روپے کی رقم لوٹ کر لے گئے۔کاٹھیاں والا کے قریب ڈاکو موٹر سائیکل سوار تنویر احمد کے بھائی اور بہن سے لاکھوں روپے کے زیورات اور ایک لاکھ روپے کی رقم کے علاوہ موبائل فون چھین کر لے گئے۔ ڈاکو نے خاتون کے کانوں سے بالیاں نوچیں جس سے خاتون دونوں کانوں زخمی ہوگئے۔ شرقپور روڈ پر اٹاری کے قریب ڈاکوئوں نے سرفراز احمد کو لوٹ لیا۔ ڈاکو موٹر سائیکل نقدی اور موبائل فون چھین کر لے گئے۔ نامعلوم افراد نے مختلف علاقوں سے 4 موٹر سائیکل اور ایک رکشہ چوری کرلیا۔