باغبانپورہ پولیس نے قتل میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا
لاہور(نامہ نگار)باغبانپورہ انویسٹی گیشن پولیس نے شہری غلام حسین کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔گرفتارملزم بلال نے شہری غلام حسین کو سر میں ڈنڈے مار کر اور گلہ دبا کرموت کے گھاٹ اتار دیا تھااور پھر سفاک ملزم نے غلام حسین کی نعش پر رضائی ڈال کر آگ لگا کر جلا دی تھی۔ملزم قتل کی واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیاتھا۔پولیس کی گرفتارملزم سے تفتیش جاری ہے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم بلال نے پیسوں کے لین دین پر معمولی تلخ کلامی پر غلام عباس کو قتل کیاتھا۔