2افراد کی نعشیں برآمد‘مردہ خانے منتقل
لاہور(نامہ نگار) لوہاری گیٹ کے علاقے میں سے30سالہ نامعلوم نوجوان جبکہ بھاٹی گیٹ کے علاقے پرندہ مارکیٹ سے 50سالہ نامعلوم شخص کی نعش ملی ہے ۔اطلاع ملنے پر متعلقہ تھانوں کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں نعشیں قبضے میں لے لیں اور شناخت نہ ہونے پر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق متوفیان نشے کے عادی تھے،ان کی ہلاکت نشے کی زیادتی کے باعث ہوئی ہے ۔