• news

عروج ممتاز قومی خواتین کرکٹ سلیکشن کمیٹی کی سربراہی سے دستبردار

لاہور(سپورٹس رپورٹر)دوسری طرف، عروج ممتاز قومی خواتین کرکٹ کی سلیکشن کمیٹی کی سربراہ کے عہدے سے دستبردار ہوگئی ہیں۔ انہوں نے یہ فیصلہ اپنے پروفیشنل کیرئیر کو آگے بڑھانے اور اس کھیل میں دیگر مواقع کے حصول پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے کیا ہے۔ اسماویہ اقبال کو قومی خواتین کرکٹ کی نئی سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔ جونیئر سلیکشن کمیٹی کے دو ارکان سلیم جعفر اور توفیق عمر سلیکشن معاملات میں ان کی معاونت کریں گے۔عروج ممتاز کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی کی سربراہی اور خواتین کی کرکٹ کے فروغ اور ترقی میں کردار ادا کرناان کے لیے  ایک شاندار تجربہ رہا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس موقع پر اپنی تمام ساتھیوں کی مشکور ہیں۔چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ وہ بحیثیت چیئر آف ویمنز سلیکشن کمیٹی عروج ممتاز کی خدمات پر ان کے مشکور ہیں۔ انہوں  نے بھرپور لگن سے اس کردار کو نبھایا جس پر پی سی بی  ان کا شکر گزار ہے۔ وہ ان کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن