• news

کامیاب جوان پروگرام کا لاہور دفتر محکمہ سپورٹس میں قائم کیا جائیگا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے نوجوانان عثمان ڈار نے وزیر کھیل وامور نوجوانان پنجاب رائے تیمور خان بھٹی سے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ملاقات کی جس میں محکمہ سپورٹس پنجاب اور وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام پر مفاہمت کی یاداشت پر کام شروع کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا،کامیاب جوان پروگرام کا لاہور دفتر محکمہ سپورٹس میں قائم کیا جائیگا۔ عثمان ڈار نے کہا کہ سپورٹس ڈرائیو کے ذریعے سپورٹس کلچر کو بحال کررہے ہیں، پنجاب کے ٹیلنٹ کو آگے لانے کیلئے سپورٹس ایونٹ کرارہے ہیں، ویران میدان آباد کررہے ہیں، فنڈز کی وجہ سے کوئی کام نہیں رکے گا،ہم سپورٹس کو اکانومی کا درجہ دیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن