الیکشن کمشنز خیبرپی کے شریف اللہ تبدیل ، بنوں اور متھرا کے تحصیل میئر ز کا فیصلہ محفوظ
اسلام آباد+پشاور (خصوصی نامہ نگار +نوائے وقت رپورٹ) صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پی کے شریف اللہ کو تبدیل کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شریف اللہ کو واپس الیکشن کمشن سیکرٹریٹ میں بلا لیا گیا۔ محمد رازق کو صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پی کے تعینات کر دیا گیا۔ علاوہ ازیں الیکشن کمشن میں بنوں کی تحصیل گکئی میں میئر کے انتخابات کے کیس کی سماعت ہوئی۔ الیکشن کمشن نے جماعت اسلامی‘ جے یو آئی ف اور آزاد امیدوار کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ جبکہ پشاور کی تحصیل متھرا کے میئر کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کے کیس کی سماعت ہوئی اور الیکشن کمشن نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ متھرا سے ابتدائی نتائج کے مطابق جے یو آئی کے فرید اللہ کامیاب قرار پائے تھے۔ جماعت اسلامی کے افتخار احمد نے نتائج کے خلاف الیکشن کمشن میں درخواست دی تھی۔ ڈی پی او‘ ریٹرننگ افسر نے ریکارڈ جمع کرا دیا۔