• news

بھارت خانہ جنگی کی طرف جا رہا‘ مجھے پاکستان  جانے کیلئے کہا گیا: نصیر الدین شاہ 

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی لیجنڈ اداکار نصیر الدین شاہ نے کرن تھاپر کو انٹرویو میں کہا ہے کہ مسلمانوں کو جان بوجھ کر عدم تحفظ کا شکار بنایا جا رہا ہے۔ بھارت میں گائے کی زندگی مسلمان کی زندگی سے زیادہ قیمتی ہے۔ میرے بیان کے بعد مجھے  غدار کہا گیا۔ پاکستان جانے کا کہا گیا، ہندو انتہا پسند جو کر رہے ہیں وہ خانہ جنگی کی طرف اشارہ ہے، اگر ایسا کچھ ہوا تو مسلمان بھرپور مزاحمت کریں گے۔ مسلمان بھارت میں دوسرے درجے کے شہری بنتے جا رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن