• news

ریکوڈیک منصوبے کے اخراجات اٹھائیں گے: عمران‘ اعلان خوش آئند: عبدالقدوس بزنجو 

اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ)  وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ چھوٹے صوبوں کی ترقی حکومتی وژن ہے۔ وفاقی حکومت ریکوڈک کیلئے مالیاتی بوجھ اٹھائے گی۔ وفاقی حکومت ریکوڈک منصوبے کی تعمیر کے اخراجات اٹھائے گی۔ فیصلے سے بلوچستان کے عوام اور صوبے کیلئے خوشحالی کے دور کا آغاز ہو گا۔ دریں اثناء وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو نے ٹویٹ میں ریکوڈک منصوبے سے متعلق وزیراعظم کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ وزیراعظم کا منصوبے میں  بلوچستان کی مالی بوجھ اٹھانے کا اعلان تاریخی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن