• news

آٹا، گھی سمیت اشیائے ضرور یہ کی قیمتیں بڑھیں،ادارہ شماریات، مینگائی میں اضافہ ہوا

لاہور+اسلام آباد (کامرس رپورٹر+نمائندہ خصوصی)2020ء کے مقابلے میں 2021ء اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے حوالے سے مہنگا ترین سال رہا۔ سرکاری  اعدادوشمار کے مطابق ملک میں چینی اوسط 7روپے 53 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔ 2020میں چینی کی اوسط قیمت 84 روپے تھی جو 2021میں بڑھ کر 91 روپے 53 پیسے فی کلو ہوگئی۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق یہ امر قابل ذکر ہے کہ سال2021 میں چینی کی قیمت140 روپے فی کلو تک بھی پہنچی۔ آٹے کا 20 کلو کا تھیلا اوسط 199روپے 78پیسے مہنگا ہوا جس سے آٹے کا 20 کلو تھیلا اوسط 973.78 سے بڑھ کر 1173.56روپے کا ہوگیا۔ اسی طرح گھی کی اوسط فی کلو قیمت142روپے 75 پیسے بڑھی جس سے ایک کلو گھی کی قیمت  258.42روپے سے بڑھ کر 402.15 روپے ہو گئی۔ ایک سال میں بجلی چارجز 3 روپے 40 پیسے فی یونٹ بڑھ گئے۔ ایک کلو مٹن کی اوسط قیمت 163روپے68 پیسے بڑھ گئی اور اس کی قیمت 985.52 روپے سے بڑھ کر 1146.51روپے ہو گئی۔ بیف 100روپے 41 پیسے فی کلو مہنگا ہوا  اور اس کی اوسط  قیمت 472.59روپے سے بڑھ کر 571.70روپے ہوگئی۔ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر ایک ہزار 22 روپے87 پیسے مہنگا ہوا  اور اس کی قیمت 1419.08 روپے سے بڑھ کر 2345.12 روپے ہوگئی۔ تازہ دودھ کی فی لٹر قیمت میں 9 روپے 13 پیسے کا اضافہ ہوا اس کی قیمت 104.59روپے سے بڑھ کر 114.30روپے ہو گئی۔ دہی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 12 پیسے کا اضافہ ہوا اور اس کی قیمت 121.02 روپے سے بڑھ کر 132.74روپے ہو گئی۔ دال مسور 52 روپے 86 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی اور اس کی قیمت 156.12 روپے سے بڑھ کر 202.20روپے ہو گئی۔ دال چنا کی اوسط قیمت17 روپے24 پیسے فی کلو بڑھی اور اس کی قیمت 140.57روپے سے بڑھ کر 155.64روپے ہو گئی۔  ایک سال میں گڑ 13 روپے 50 پیسے فی کلو مہنگا ہوا اور اس کی قیمت 124.93روپے سے بڑھ کر 139.87روپے ہو گئی۔ اسی عرصے میں لہسن 43روپے 84 پیسے فی کلو مہنگا ہوا  اور اس کی قیمت 247.83روپے سے بڑھ کر 286.19روپے ہو گئی۔ ایک سال میں دال ماش (دھلی ہوئی) 19.38 روپے فی کلو مہنگی  ہوئی اور اس کی قیمت 245.23روپے سے بڑھ کر 264.61 روپے ہو گئی۔ ایک لٹر پٹرول  کی قیمت 37.08روپے بڑھ گئی اور اس کی قیمت 104روپے سے بڑھ کر 141.76 روپے ہو گئی۔ ایک لٹر ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 29.22روپے بڑھ گئی اور اس کی قیمت 109.37روپے سے بڑھ کر 138.59روپے ہو گئی۔ ایک کلو باسمتی چاول (اوسط کوالٹی) کی قیمت 10.09روپے بڑھ گئی اور اس کی قیمت 89.34  روپے سے بڑھ کر 99.43 روپے ہو گئی۔ وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔  ہفتہ وار 0.40 فیصد اضافہ ہوا۔ پانچ اشیاء کی قیمتوں میں کمی 23 میں استحکام اور 23 اشیاء مہنگی ہوئیں۔ سیکرٹری خزانہ نے بتایا کہ ملک میں آٹے کی قیمتوں میں کمی کا رحجان رہا۔ کمیٹی نے اطمینان کا اظہار کیا۔

ای پیپر-دی نیشن