• news

شجاعت سے امیر مقام کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سابق وفاقی وزیر چودھری وجاہت حسین سے مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخواہ کے صدر سابق وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ الحمد للہ میری صحت روز بروز بہتر ہو رہی ہے، تمام دوست احباب اور پارٹی ورکرز کا دل سے شکرگزار ہوں جنہوں نے میرے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انجینئر امیر مقام نے کہا کہ  شجاعت حسین نے ہمیشہ ملکی مفاد کی سیاست کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن