18 سال سے کم عمر لڑکا گاڑی موٹرسائیکل چلاتے پکڑا گیا تو والد کو ضمانتی مچلکہ جمع کرانا ہوگا
لاہور(نامہ نگار)اب 18 سال سے کم عمر لڑکاگاڑی اور موٹرسائیکل چلانے پر پکڑا گیا تو والد کو ضمانتی مچلکہ جمع کرانا ہوگا۔ایس پی ٹریفک آصف صدیق نے کہا کہ کم عمری میں ڈرائیونگ کرنے سے حادثات کا اندیشہ رہتا ہے۔18 سال سے کم عمر ڈرائیور کی گاڑی، موٹر سائیکل کو متعلقہ ٹریفک سیکٹر میں بند کر دیا جائے گا۔ والدین کی طرف سے ضمانتی مچلکہ جمع کروانے پر گاڑی یا موٹر سائیکل واپس ملے گی۔ 18 سال سے کم عمر ڈرائیور کو بند نہیں کیا جائے گا۔