• news

گوجرانوالہ :بھکاری لڑکی سے اجتماعی زیادتی، کاہنہ میں 5 افراد نے لڑکے کو نشانہ بنادیا

گوجرانوالہ+ کاہنہ+ وزیرآباد+ اوکاڑہ (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگاران)تھانہ کاہنہ کے علاقہ سنٹرل پارک میں 5 ملزموں نے 16 سالہ لڑکے کو اسلحہ کے زور پر اجتماعی زیادتی کا زیادتی کا نشانہ بنا دیا جبکہ درندگی اور سفاکیت کی انتہا ،تھانہ احمد نگر کے علاقہ میں بھیک مانگنے والی لڑکی کو ملزموں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتے رہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے نامزد دو ملزموں کو گرفتار کر لیا ادھر اوکاڑہ اوباش کی 8 سالہ بچے کو ہوس کا نشانہ بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق احمد نگر کے علاقہ ساروکی چیمہ کی رہائشی (ت) کو 3 افراد نے گینگ ریپ کا نشانہ بنا ڈالا۔ متاثرہ لڑکی گلی میں بھیک مانگ رہی تھی ملزم افتخاراسے ورغلاء کر اپنے ساتھ لے گیا اور دیگر ساتھیوں نعیم احمد اور نعیم اکرم کے ساتھ مل کر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا، جس پر احمد نگر پولیس نے لڑکی کے خاوند کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے دو ملزم افتخار اور نعیم کو گرفتار کر لیا۔ متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا اس سے قبل فیصلہ پنچائت میں کیا گیا جہاں ہمیں زبردستی صلح کرنے کا کہا انکار پر جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی۔ دوسری جانب ایس پی صدر عبدالواہاب نے روزنامہ نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جس میں نامزد دو ملزم گرفتار ہیں جبکہ تیسرے ملزم کیلئے پولیس ٹیم تشکیل دی ہے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا نوٹس لیتے ہوئے فرار ملزم کی بھی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے جبکہ عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ علاوہ ازیں حمزہ ٹاؤن کے 16 سالہ (ب) کو مبین جٹ نے فون کرکے گھر سے اپنے ڈیرے پر بلایا جہاں شفاقت جٹ عرف کلی، خاور، قانی میو اور کامران میو وغیرہ نے اس سے گن پوائنٹ پر زیادتی نشانہ بنا دیا۔ موبائل فون چھین لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ مقامی پولیس نے مقدمہ درج کر کے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا تاہم تاحال کوئی ملزم گرفتار نہ ہوسکا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن