فلسطینی صدر محمود عباس کا پہلا دورہ اسرائیل : سکیورٹی ، یہودی آباد کا ری پر مذاکرات
تل ابیب (انٹرنیشنل ڈیسک) فلسطین کے صدر محمود عباس پہلی بار اسرائیل کے دورے پر پہنچ گئے اور وزیر دفاع بینی گیٹز سمیت اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔ دونوں رہنماؤں نے سکیورٹی اور سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ کم و بیش 11 سال بعد کسی فلسطینی صدر نے پہلی بار اسرائیل کا دورہ کیا ہے۔ رواں برس اگست میں اسرائیلی وزیر دفاع نے فلسطین اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا تھا اور صدر محمود عباس کو اسرائیل کے دورے کی دعوت دی تھی۔ دونوں رہنماؤں نے یہودی آباد کاروں کے طرز عمل کے باعث کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اقتصادی اور انسانی مسائل سے نمٹنے کے بارے میں بھی بات چیت ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے ملاقاتوں کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معاشی اور شہری مفاد میں کئے گئے اقدامات کو جاری رکھا جائے گا جبکہ ایسا سیاسی ماحول بنانے کی اہمیت پر بھی اتفاق کیا گیا جو عالمی قوانین اور قراردادوں کے تحت سیاسی حل کی طرف لے جا سکے۔ واضح رہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن مذاکرات 2014ء میں ہی معطل ہو گئے تھے جس کے بعد سے مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی بستیوں میں توسیع کا سلسلہ جاری ہے۔