• news

سرمایہ کاری بورڈ کا دورہ ، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کو مزید سہولت دینگے: فواد چودھری

اسلام آباد(خبر نگار خصوصی) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات  فواد چوہدری  نے سرمایہ کاری بورڈ کا دورہ  کیا اور  وزیر مملکت و چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ محمد اظفر احسن اور سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ فارینہ مظہر سے ملاقات کی ۔ وزیر اطلاعات کو سرمایہ کاری بورڈ کی کارکردگی پر تفصیلی بریفننگ دی گئی۔ سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے متعارف کردہ ریفارمز کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ سرمایہ کاری بورڈ کا  چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو مزید سہولت فراہم کر نے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر  وزیر اطلاعات نے سرمایہ کاری بورڈ کی کارکردگی کو سراہا،وزارتِ اطلاعات و نشریات سرمایہ کاری بورڈ کا بھرپور ساتھ دے گی۔ دریں اثناء انفارمیشن سروس اکیڈمی کے زیر اہتمام تقریب کے موقع پر پیغام میں  فواد حسین نے کہا ہے کہ کتاب علمی، ادبی و شعری خزانے تک رسائی کا اہم ذریعہ رہی ہے۔ ذوق کتب بینی کی بدولت ہر معاشرے نے مختلف شعبوں میں ترقی کی منازل طے کی ہیں۔ جدید ذرائع ابلاغ بالخصوص انٹرنیٹ کی آمد اور پھر ڈیجیٹل میڈیا کے فروغ نے اطلاعات کی رسائی میں نت نئے رجحانات کو فروغ دیا۔ جہاں ڈیجیٹل، سوشل میڈیا اطلاعات کا خزانہ ہیں۔ وہیں کتاب اب بھی علم کے حصول کا بہت بڑا ذریعہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن