اب جاگ میرے لاہور احتجاجی روڈکارواں کاہنہ سے آج شروع ہو گا
لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام اب جاگ میرے لاہور مہم کے تحت گھمبیرشہری مسائل کے حل کیلئے احتجاجی روڈکارواں آج صبح دس بجے بجے کاہنہ سٹاپ سے شروع ہو گا اور ساڑھے چاربجے شاہدرہ چوک پر بڑے احتجاجی جلسہ کی شکل میں اختتام پذیر ہوگا۔روڈ کارواں کی قیادت امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد کریں گے اور شاہدرہ چوک پر روڈ کارواں کے شرکاء سے جماعت اسلامی کی قیادت خطاب کریگی۔روڈ کارواں کا جنرل ہسپتال، گوپال نگر موڑمسلم ٹائون ،اچھرہ ،مزنگ چونگی ،چوبرجی چوک ،ایم اے او کالج چوک ، بھاٹی گیٹ ،مینار پاکستان چوک اورشاہدرہ چوک پراستقبال کیا جائے گا۔اورقاتل مہنگائی اور گھمبیر انسانی بنیادی مسائل کے علامتی جنازے اور مختلف انوکھے انداز میں احتجاج بھی اس روڈ کارواں کا حصہ ہوں گے۔