• news

کامیاب جوان پروگرام سے روزگارکے مواقع میں اضافہ ہو رہا ہے ، مراد سعید 

اسلام آ باد (آئی این پی ) وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید  نے کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام سے روزگار کے مواقعوں میں اضافہ ہو رہا ہے،ب تک ملک بھر میں 34 روپے کے قرضہ جات 23 ہزار سے زائد کاروباروں کے لئے منظور ہوچکے ہیں ، خیبرپختونخوا میں 2 ارب روپے مالیت کے قرضوں کی منظوری سے صوبے میں کاروبار کو خاطرخواہ بڑھوتری حاصل ہوئی۔مراد سعید نے کامیاب جوان لون اسکیم سے مستفید ہونے والے خیبر پختونخوا کے کامیاب جوان کی وڈیو ٹویٹ کی ہے جس کے کیپشن میں لکھا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام کے توسط سے نہ صرف نوجوانوں کو کاروبار کرنے میں آسانی حاصل ہورہی ہے بلکہ روزگار کے مواقعوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اب تک ملک بھر میں 34 ارب روپے کے قرضہ جات 23 ہزار سے زائد کاروباروں کے لئے منظور ہوچکے ہیں ، خیبرپی کے میں 2 ارب روپے مالیت کے قرضہ جات کی منظوری سے صوبے میں کاروبار کو خاطرخواہ بڑھوتری حاصل ہوئی۔ مراد سعید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق کامیاب جوان پروگرام پاکستان کے نوجوانوں کو با اختیار بنانے کا ایک انقلابی منصوبہ ہے جس پہ کامیابی سے عملدرآمد جاری ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن