نرسنگ کونسل سے متعلق آرڈیننس کیخلاف درخواست، اٹارنی جنرل کو معاونت کیلئے نوٹس
اسلام آباد (وقائع نگار) چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہرمن اللہ کی عدالت نے پاکستان نرسنگ کونسل کو غیر فعال کر کے وزارت صحت کے ماتحت کرنے سے متعلق آرڈیننس کیخلاف درخواست پر عدالتی معاونت کیلئے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آرڈیننس کے خلاف حکم امتناع کی متفرق درخواست پر فریقین سے جواب طلب کر لیا۔ گذشتہ روز سماعت کے دوران درخواست گزار کی جانب سے وکیل مدثر خالد عباسی پیش ہوئے اور مئوقف اختیار کیا گیا کہ وفاقی حکومت نے آرڈیننس کے ذریعے پاکستان نرسنگ کونسل کو عملی طور پر بے اختیار کر دیا ہے۔ حکومت نے آرٹیکل 89 کے تحت طے شدہ اصول و ضوابط پورے نہیں کئے۔